صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت Union Ministry of Health and Family Welfare نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم Corona Vaccination Campaign کے تحت آج شام 7 بجے تک 124 کروڑ ایک لاکھ 57 ہزار 719 کووڈ ویکسین افراد کو ویکسین دی گئی۔ آج 72 لاکھ 48 ہزار 189 کووڈ ویکسین دی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 78 کروڑ 86 لاکھ 35 ہزار 410 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے، جبکہ 45 کروڑ 15 لاکھ 22 ہزار 309 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔