اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Polls 2022 گجرات میں اب تک 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے - گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی

چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے یو این آئی کو بتایا کہ پہلے دن ایک بھی نامزدگی نہیں ہوئی۔ پیر اور منگل کو ایک ایک آزاد اور آج بھارتیہ سماج وادی پارٹی سے ایک ایک، بہوجن سماج پکش سے ایک ایک اور باقی آٹھ آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے۔Independent Candidates in Gujarat Elections

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 10, 2022, 10:13 AM IST

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کے پانچویں دن بدھ تک کل 12 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے یو این آئی کو بتایا کہ پہلے دن ایک بھی نامزدگی نہیں ہوئی۔ پیر اور منگل کو ایک ایک آزاد اور آج بھارتیہ سماج وادی پارٹی سے ایک ایک، بہوجن سماج پکش سے ایک ایک اور باقی آٹھ آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ Nomination For Gujarat Assembly Elections

5 نومبر کو پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ نامزدگی کا عمل 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 نومبر کو ہوگی اور 17 نومبر تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں تمام سیٹیں جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں سے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن 10 نومبر کو جاری کیا جائے گا اور 17 نومبر تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جا سکیں گے۔ 18 نومبر کو ان کا جانچ کی جائے گی ۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر ہے۔ وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست میں کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور باقی 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Elections 2022 گجرات میں اب تک دو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details