اردو

urdu

ہماری جیت سب کی ہے اور ہم سب کے لئے کام کریں گے: نوشاد صدیقی

انڈین سیکولر فرنٹ کے اولین فاتح امیدوار نوشاد صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری یہ جیت سب کی ہے اور ہم سب کے لئے مل کر کام کریں گے۔ پارٹی کے چیئرپرسن پیرزادہ نوشاد صدیقی نے انتخابات میں واحد کامیابی حاصل کی۔

By

Published : May 3, 2021, 6:42 AM IST

Published : May 3, 2021, 6:42 AM IST

ہماری جیت سب کی ہے اور ہم سب کے لئے کام کریں گے: نوشاد صدیقی
ہماری جیت سب کی ہے اور ہم سب کے لئے کام کریں گے: نوشاد صدیقی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں انڈین سیکولر فرنٹ کی کامیابی نے پارٹی کے چیئرمین پیرزادہ نوشاد صدیقی کے طور پر واحد کامیابی حاصل کی۔ انڈین سیکولر فرنٹ اس کامیابی کی بدولت بنگال کی سیاست میں کہاں تک سفر طے کرے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے اولین فاتح امیدوار نوشاد صدیقی نے کہا کہ ہماری یہ جیت سب کی ہے اور ہم سب کے لئے کام کریں گے۔ جیت کے بعد فرفرہ شریف کے پیرزادہ نوشاد صدیقی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پہلی کامیابی آخری نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی حمایت کی بدولت ملی کامیابی طویل عرصے تک قائم رہتی ہے اور اسی بنیاد پر ہی مستقبل کے منصوبے تیار کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وقت اور حالات ہمارے حق میں رہے تو متعدد کامیابیاں مل سکتی ہیں جس کی مدد سے عوام کے لیے فلاح و بہبود کے کام کئے جائیں گے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے واحد کامیاب امیدوار کے مطابق تمام مذاہب کے لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ہے. ان تمام مذاہب کے لوگوں کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور ان کی مزید حمایت حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے اسمبلی انتخابات کے لئے 22 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا. ان میں سے صرف ایک ہی میں کامیابی حاصل ہوسکی ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے سے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار کو 23 ہزار 756 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

اتوار کے روز مئی کی 2 تاریخ کو اسمبلی انتخابات2021 کے نتائج میں ترنمول کانگریس کو 292 سیٹوں میں سے 216 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں اور اس نے تقریباً تین چوتھائی سیٹیں حاصل کرکے مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے کا حق حاصل کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details