اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajiv Shukla on Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت سے دیگر پارٹیاں خوفزدہ ہیں، راجیو شکلا - راجیو شکلا کا کانپور دورہ

کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان راجیو شکلا نے اپنے کانپور دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہورہے ہیں اور اس کی کامیابی و مقبولیت سے دیگر سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں۔ Senior Congress Leader Rajiv Shukla in Kanpur

Rajiv Shukla on Bharat Jodo Yatra
کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان راجیو شکلا

By

Published : Dec 27, 2022, 1:50 PM IST

کانپور:اپنے ہوم ٹاؤن کانپور پہنچے کانگریس لیڈر راجیو شکلا نے کہا کہ راہل گاندھی کی قایدت میں بھارت جوڑو یاترا کا اثر ملک گیر پیمانے پر ہوا ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ کانگریس سے جُڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر کووڈ کی کوئی گائیڈ لائن جاری کرتی ہے تو اس پر سبھی کو عمل کرنا چاہیے اس کا کوئی سیاسی مفاد نہیں حاصل کرنا چاہیے۔ راجیو شکلا نے کانگریس کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں سمجھایا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا اثر ملک گیر پیمانے پر ہو رہا ہے، اس سفر میں لوگ خود بخود جڑ رہے ہیں، پورے ملک میں کانگریس کے لئے ایک لہر پیدا ہوئی ہے اور ابھی تک کروڑوں لوگ اس یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔ Bharat Jodo Yatra Continues Successfully

کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان راجیو شکلا

راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے تمام سیاسی پارٹیاں خوفزدہ ہیں۔ تین جنوری کو اترپردیش میں بھارت جوڑو یاترا داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہماچل پردیش کی ذمہ داری دی گئی تھی جہاں بھارت جوڑو یاترا کا اثر خوب رہا اور کانگریس پارٹی اقتدار میں آگئی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا میں عوام کی جانب سے مل رہی حمایت سے تمام سیاسی پارٹیاں خوف زدہ ہیں۔ ماضی میں ملک میں کووڈ وبا کی جو بھی گائیڈ لائن اور ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اس کو اپوزیشن میں ہونے کے ناطے اس کی حمایت اور اتباع کی تھی۔ اور اگر اب بھی ملک میں اگر کرونا وبا سے بچنے کے لئے حکومت ایڈوائزری جاری کریگی تو ہم لوگ اس پر عمل کریں گے لیکن شرط یہ ہے کہ جو بھی ایڈوائزری جاری کرے وہ سب کے لئے ہونی چاہئے نہ کہ کوئی اس پر سیاسی مفاد حاصل کرے۔ Rajiv Shukla Kanpur Visit

ABOUT THE AUTHOR

...view details