اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ گیا - کورونا وائرس کے انفیکشن کا پھیلائو ایورسٹ کی چوٹی پر بھی پہنچ گیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا دائرہ اور بھی وسیع ہو گیا ہے۔ اب یہ وائرس دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر پہونچ گیا ہے۔ جی ہاں، ناروے کا ایک کوہ پیما نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں کورونا سے متاثر ہوگیا ہے جس نے کوہ پیماؤں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

کورونا وائرس دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ گیا
کورونا وائرس دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ گیا

By

Published : Apr 24, 2021, 10:25 AM IST

کورونا وائرس کا انفیکشن اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی جگہ اس سے بچ سکی ہو۔ آپ اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگا سکتے ہیں کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر بھی کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کا پھیلاؤ ایورسٹ کی چوٹی پر بھی پہنچ گیا ہے جو دنیا کا بلند مقام ہے۔ نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر رہنے والے ایک نارویجین کوہ پیما کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کٹھمنڈو کے ایک اسپتال لے جایا گیا ہے۔

کوہ پیما ایرلینڈ نیسٹ نے جمعہ کے روز ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ 15 اپریل کو ان کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد جمعرات کو کی جانے والی جانچ میں ان کی رپورٹ منفی آئی اور وہ اس وقت نیپال میں ایک مقامی خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

آسٹریا کے تجربہ کار گائڈ لوکاس فرنبش نے خبردار کیا کہ اگر ان کے ساتھ ساتھ تمام کی جانچ پڑتال کے فوراً بعد احتیاطی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ انفیکشن بیس کیمپ میں موجود ہزاروں کوہ پیماؤں، گائڈس، معاونین وغیرہ میں پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے کوہ پیمائی کا بہترین وقت اس کا سیزن مئی سے بالکل پہلے ہی ختم ہوسکتا ہے۔

آسٹریا کے باشندے گائڈ لوکاس فرنبش نے کہا کہ 'ہمیں ایمرجنسی میں بیس کیمپ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کرنی چاہیے، یہاں موجود تمام افراد کی تفتیش ہونی چاہیے۔ تمام ٹیموں کو الگ الگ رکھنا چاہیے، ان کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس کام کو فوری طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر بہت دیر ہوجائے گی، اور اس کے نتائج کافی بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details