اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Punjab CM On Links Road گوردوارہ فتح گڑھ صاحب آنے والی پانچ لنک سڑکوں کو چوڑا کرنے کے احکامات جاری - پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے گرودوارہ فتح گڑھ صاحب کو جوڑنے والی پانچ لنک سڑکوں کو چورا کرنے کے لیے احکاماتا جاری کیے ہیں۔Punjab CM On Links Road

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 19, 2022, 5:00 PM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے اس سال شہیدی سبھا سے پہلے گرودوارہ فتح گڑھ صاحب کو جوڑنے والی پانچ لنک سڑکوں کو 18 فٹ چوڑا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔Punjab CM On Links Road

امام الدین

مان نے کہا کہ یہ مقدس سرزمین نہ صرف سکھوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے تحریک کا باعث ہے کیونکہ ہر سال چھوٹے صاحبزادوں اور ماتا گجری جی کے یوم شہادت پر لاکھوں عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔ اس مقدس مقام پر حاضری دینے کے لیے آنے والی سنگت کی سہولت کے لیے پانچ لنک روڈز کو مضبوط اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سڑکوں میں جی۔ خانپور کے راستے سرہند شہر جانے والی ٹی روڈ، سرہند روڈ بھاڈی کھیڑی سے براستہ تلانیاں-فیروز پور-رائے پور ماجری، گوردوارہ جیوتی سوروپ صاحب سے منڈوپھل، مادھو پور سے برہما ماجرا سدھود روڈ براستہ سدے ماجرا اور شیخ پورہ سے خانپور براستہ کش آشرم۔ ان سڑکوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مضبوط اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کی لاگت 8.17 کروڑ روپے آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہیدی سبھا کے دوران ہر سال لاکھوں عقیدت مند اس مقدس مقام کا دورہ کرتے ہیں۔ ریاستی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس مقدس مقام پر آنے والے عقیدت مندوں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: One MLA One Pension Act: پنجاب میں ون ایم ایل اے ون پنشن اسکیم نافذ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details