شہید ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو ریاست کرناٹک میں مختلف انداز میں منایا جا رہا ہے اس موقع پر دارالحکومت بنگلور میں سابق وزیر و رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے ریلی نکالی اور اجلاس بھی منعقد کیا۔
جس میں ضمیر احمد خان نے ٹیپو جینتی کی مخالفت کر رہے بی جے پی قائدین کو بتایا کہ ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش برسوں سے منائی جارہی ہے جسے ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔
قابل ذکر بات ہے کہ گزشتہ کانگریس حکومت کی جانب سے ٹیپو جینتی کو سرکاری طور پر منایا جاتا تھا جسے بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس سرکاری طور پر منانے کے عمل کو منسوخ کر دیا گیا۔
جبکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران یہاں تک کہ سابق وزیراعلیٰ یدیورپا اور جگدیش شیٹر جیسے بڑے لیڈروں نے ٹیپو سلطان کے کارناموں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
بی جے پی کی ٹیپو جینتی کی مخالفت کے متعلق ضمیر احمد خان نے کہا کہ یہ بی جے پی کا سیاسی ایجنڈا ہے وہیں ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے صدر عبد المجید نے کہا کہ بی جے پی اپنے ہندو مہاسبھا کے لیڈر بھگوان ایس کڈوانی کی تصنیف "دا سورڈ آف ٹیپو سلطان" کا مطالعہ کرنا چاہیے اس کے بعد ہی ٹیپو سلطان کے متعلق کوئی رائے قائم کرنی چاہیے۔