نئی دہلی:صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار یشونت سنہا نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی، شرد پوار سمیت 17 اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما شامل ہوئے۔ Yashwant Sinha filed his nomination at the Parliament جس میں راہُل گاندھی، شرد پوار، اکھلیش یادو، جینت چودھری، ملیکارجن کھڑگے، سیتارام یچوری، تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ورکنگ صدر اور تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ، وزیر ناما ناگیشورا راؤ، رنجیت ریڈی، سریش ریڈی، بی بی پاٹل، وینکٹیش اور پربھاکر ریڈی بھی موجود تھے۔
اپنی نامزدگی سے قبل یشونت سنہا نے اتوار کو ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے پر وہ سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کو فوری طور پر ختم کر دیں گے۔ اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ انصاف کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 28 جون سے انتخابی مہم شروع کریں گے۔ ان کی انتخابی مہم تمل ناڈو کے چنئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ وہ پہلے جنوبی ریاستوں میں حمایت حاصل کریں گے، تب ہی وہ شمالی ریاستوں میں آئیں گے۔