اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اپوزیشن جماعتوں کا کسانوں کی حمایت میں پارلیمنٹ سے وجے چوک تک مارچ - جمہوریت کا قتل

اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے کسان مخالف قوانین کی منسوخی اور کئی دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کا کسانوں کی حمایت میں پارلیمنٹ سے وجئے چوک تک مارچ
اپوزیشن جماعتوں کا کسانوں کی حمایت میں پارلیمنٹ سے وجئے چوک تک مارچ

By

Published : Aug 12, 2021, 1:36 PM IST

اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے کسان مخالف تین قوانین کی منسوخی اور کئی دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا۔ تقریباً 15 اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کی۔

ڈی ایم کے لیڈر تروچی شیوا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے، راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا شیوسینا کے سنجے راؤت اور دیگر رہنما مارچ میں شامل ہوئے۔ راہل گاندھی نے صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جمہوریت کا قتل کیا گیا۔

اپوزیشن جماعت پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کسانوں کے مسائل اور کئی دیگر مسائل پر بات کرنا چاہتی تھی۔ لیکن حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن جماعت پیگاسس اسکینڈل پر جامع بحث چاہتی تھی لیکن حکومت نے ایسا ہونے نہیں دیا۔

راؤت نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے اراکین عوامی مفاد کے بارے میں بات کرنا چاہتے تھے۔ یہ پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں تھا بلکہ اس دوران حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل مارشل کے لباس میں کچھ نجی افراد نے راجیہ سبھا میں خواتین ارکان پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگا جیسے مارشل لاء لگادیا گیا ہو۔
ڈی ایم کے تروچی شیوا نے کہا کہ انہوں نے اپنے پارلیمانی کیریئر میں دو دہائیوں پر محیط مانسون سیشن کے ایسے واقعات کبھی نہیں دیکھے۔ اپوزیشن جنرل انشورنس بل پر تفصیلی بحث چاہتی تھی اور اسے تفصیلی جائزہ کے لیے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنا چاہیے تھا۔ لیکن اسے انتشار کے درمیان منظور کر لیا گیا۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے پرفل پٹیل نے کہا کہ یہ مانسون سیشن شرمناک سیشن تھا۔ ان کے لیڈر شرد پوار نے اپنی پارلیمانی زندگی میں ایسے شرمناک واقعات کبھی نہیں دیکھے تھے۔ جمہوریت میں اپوزیشن کی بہت اہمیت ہوتی ہے لیکن حکومت نے ایوان چلانے میں تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوار کو کل کے واقعات سے بہت دکھ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: کسانوں کی حمایت میں سی پی آئی کا احتجاج

آر جے ڈی کے منوج کمار جھا نے کہا کہ حکومت نے مانسون سیشن کے دوران جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ ان کی پارٹی اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ یہ ملک 135 کروڑ لوگوں کا ہے۔


یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details