نئی دہلی:اپوزیشن ارکان کے نعرے بازی کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے ہنگامے کے باعث کارروائی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم کو ایوان میں آکر منی پور کے معاملے پر بات کرنی چاہیے۔ وہیں لوک سبھا کے ارکان نے کارگل جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے آج پارلیمنٹ پہنچتے ہی عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ سے ملاقات کی۔ سنجے سنگھ اور کانگریس ایم پی رجنی پاٹل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔
انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (INDIA) میں شامل کچھ اپوزیشن پارٹیاں منی پور تشدد پر بدھ کو لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے جا رہی ہیں۔ لوک سبھا ایم پی اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے منگل کی رات دیر گئے اس کی جانکاری دی۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتیں متعدد آپشنز پر غور کر رہی ہیں جن میں تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے کیونکہ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا جواب شامل ہوگا اور منی پور تشدد پر بات ہوگی۔ اپوزیشن پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ منی پور تشدد پر پی ایم مودی ایوان میں جواب دیں۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا، 'اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے، لیکن بھارت کے لوگوں کو وزیر اعظم پر بھروسہ ہے۔