بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے اپوزیشن جماعتوں کوہدف تنقید بناتے ہوئے ہوئے کہا ہےکہ اپوزیشن سماج کو تقسیم کرکے ملک کو تقسیم کرنے کی سیاست کررہی ہے، لیکن بی جے پی سماج کو جوڑتے ہوئے ملک کو عالمی طاقت کے طور پر بحال کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔
نڈا نے اتوارکو یہاں بی جے پی کے نئے ریاستی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں گزشتہ 25 سالوں میں بی جے پی نے صفر سے چوٹی تک کا سفر طے کیا ہے ۔ بی جے پی نے 1995 میں پہلی بار منی پور میں اسمبلی میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ اس کے بعد بی جے پی مسلسل یہاں مضبوط ہوتی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آشیش کے ابّا جان کومودی کابینہ سے کیوں نہیں ہٹایا جارہا ہے: اویسی
انہوں نے کہا کہ منی پور میں کانگریس نے ریاست کی ترقی کے لیے وقف بی جے پی حکومت کوغیر مستحکم کرنے اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے کئی کوششیں کی ہیں، لیکن ہم نے منی پورکی ترقی کے لیے ایک سرشارجذبے کے ساتھ کام جاری رکھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کانگریس اپنی سازشوں کے جال میں پھنس گئی اورعوام کی نظروں سے بھی گر گئی۔