اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Operation Kaveri سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کی پہلی کھیپ دہلی پہنچی

سوڈان میں جاری تشدد کے درمیان آپریشن کاویری کے تحت سوڈان میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی پہلی کھیپ کو لے کر طیارہ دہلی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 26, 2023, 10:13 PM IST

Updated : Apr 26, 2023, 10:49 PM IST

سوڈان میں جاری تشدد کے درمیان آپریشن کاویری کے تحت ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ بدھ کو 360 ہندوستانی شہریوں کا ایک گروپ جدہ ہوائی اڈے سے نئی دہلی روانہ ہوا۔ ہندوستانیوں کی یہ پہلی کھیپ دہلی پہنچ گئی ہے۔ بھارت نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کاویری شروع کیا ہے۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بحریہ کا ایک اور جہاز آئی این ایس تیگ بھی سوڈان کے ساحل پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو ضروری امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا۔

قبل ازیں ہندوستانی فضائیہ کا C-130J طیارہ منگل کو 148 شہریوں کو لے کر جدہ پہنچا۔ اسی وقت، 121 ہندوستانیوں کی دوسری کھیپ کے ساتھ ہندوستان کے طیارے کو بدھ کی صبح سویرے پورٹ سوڈان سے باہر لے جایا گیا۔ اس کے بعد 135 ہندوستانیوں کی تیسری کھیپ کو بھی ہندوستانی فضائیہ نے سوڈان سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس آپریشن کے تحت 360 ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔ انہیں منگل کو 'آئی این ایس سمیدھا' سے پورٹ سوڈان اور وہاں سے سعودی عرب کے جدہ لایا گیا تھا۔ یہ ہندوستانی شہری اب وہاں سے براہ راست نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ افریقی ملک سوڈان میں 15 اپریل کو فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور نیم فوجی دستوں کے سربراہ محمد حمدان ڈگالو کی فورسز کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ جس کی وجہ سے وہاں جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہاں بھارت سمیت کئی ممالک کے لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Operation Kaveri سوڈان میں پھنسے 278 بھارتیوں کا پہلا قافلہ آپریشن کاویری کے تحت جدہ پہنچا

Last Updated : Apr 26, 2023, 10:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details