جیسی نگر: کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سات لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سوٹ سلائے ہیں، لیکن ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف صرف کمل ناتھ لیں گے۔ سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے امیدواروں کی مکمل فہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ وزراء بھوپیندر سنگھ، گوپال بھارگوا، نروتم مشرا، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، پارٹی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اور ریاستی صدر وی ڈی شرما بھی اس تیاری میں ہیں۔ بی جے پی کے سات لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سوٹ سلائے ہیں، لیکن اگلے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی حلف برداری صرف کمل ناتھ ہی کی ہوگی۔
اس موقع پر انہوں نے جیسی نگر کے سورکھی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے اور ریاستی حکومت میں وزیر گوند سنگھ راجپوت کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر جم کر الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت پتہ نہیں کتنا لے کر بی جے پی میں گئے تھے۔ سورکھی اسمبلی میں عوامی خدمت نہیں بلکہ پیسے کی خدمت چل رہی ہے اور بی جے پی میں شامل ہونے والے نئے لیڈر وزیر بن کر پرانی بی جے پی کو ختم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔