مرکزی حکومت کی طرف سے حاملہ خواتین کے لیے کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری مہم میں 20 ستمبر تک تقریبا 14 لاکھ حاملہ خواتین کو ٹیکہ کی پہلی خوارک دی جاسکی ہے۔ سرکاری سینیئر افسر نے یو این آئی کو یہ معلومات دی۔
حکومت نے 2 جولائی کو حاملہ خواتین کے لئے ویکسنیشن کی اجازت دی تھی۔ سرکاری اعدادو شمار کی بات کریں تو کورونا کے خلاف ہر مہینے پانچ لاکھ حاملہ خواتین کو ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ملک کی بڑی آبادی کے مدنظر حکومت کا ہدف ہے کہ سالانہ 2.6 سے 3کروڑ حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری کرائی جائے۔ اس حساب سے ٹیکہ کاری کی یہ شرح کافی کم ہے۔