اترپردیش کی نوئیڈا پولیس کی انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ (اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ) نے نوئیڈا کے سیکٹر 49 کے گیسٹ ہاؤس میں چل رہی جسم فروشی کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس نے گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر تین آپریٹرز کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران منیجر فرار ہو گیا۔ اس معاملے میں تین لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان مساج سنٹر کے نام پر واٹس ایپ پر بکنگ کرکے جسم فروشی کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ہمیر پور کے رہنے والے انوراگ، دانویندر اور مدھیہ پردیش کے بھینڈ کے رہنے والے شیلیندر یادو کے طور پر کی گئی ہے۔
نوئیڈا میں آن لائن سکس ریکیٹ کا پردہ فاش، تین گرفتار مزید پڑھیں:۔بریلی: جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش، 8 افراد گرفتار
ڈی سی پی ویمن سیفٹی ورندا شکلا نے بتایا کہ انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کی ٹیم نے سیکٹر-49 میں ایک گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے تین ملزمین کو گرفتار کیا۔ تینوں ملزمان کراؤن اسٹے نامی گیسٹ ہاؤس میں جسم فروشی کرتے تھے۔ سیکٹر 51 کا رہائشی ارجن موقع سے فرار ہو گیا۔ جو منیجر بتایا جا رہا ہے۔
ڈی سی پی نے بتایا کہ تین لڑکیوں کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا تھا۔