اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kashmir Traditional Sozni Cap کشمیر کی روایتی سوزنی ٹوپیوں کی آن لائن فروخت

کشمیر کے روایتی سوزنی (سوئی) کے فن کو زندہ کرنے کی کوشش میں سرینگر کے دو دوستوں نے سوزنی ٹوپیاں آن لائن فروخت کرنا شروع کیا ہے۔ Kashmir's Traditional Sozni Cap

کشمیر کی روایتی سوزنی ٹوپیوں کی آن لائن فروخت
کشمیر کی روایتی سوزنی ٹوپیوں کی آن لائن فروخت

By

Published : Dec 3, 2022, 4:17 PM IST

Updated : Dec 3, 2022, 5:12 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر کے روایتی سوزنی (سوئی) کے فن کو زندہ کرنے کی کوشش میں سرینگر کے دو دوستوں نے سوزنی ٹوپیاں آن لائن فروخت کرنا شروع کیا ہے۔ محسن فیاض اور محمد اویس بٹ، دونوں سرینگر کے عیدگاہ علاقے کے رہائشی ہیں، گزشتہ چار برسوں سے سوزنی ٹوپیوں کو کڑھائی سے ساتھ ڈیزائن کر رہے ہیں اور انہیں پورے بھارت اور یہاں تک کہ بیرون ملک میں بھی فروخت کر رہے ہیں۔ Online Sale Of Traditional Kashmiri Sozni Caps

کشمیر کی روایتی سوزنی ٹوپیوں کی آن لائن فروخت

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محسن نے کہا کہ "2018 میں، ہم نے اپنے لیے ٹوپیاں سلائی تھیں۔ لیکن جب ہم نے دیکھا کہ لوگ اس کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، تو ہم نے اپنا آن لائن وینچر شروع کرنے کا سوچا اور شروعات بھی کر دی۔ ہم نے کاریگروں کی خدمات بھی حاصل کیں۔ 2019 میں ہمیں انٹرنیٹ پر پابندیوں کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، ہم نے 2020 میں آن لائن وینچر شروع کیا تھا اور اب ملنے والے آرڈرز سے ہم مطمئن ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس وقت، ہمیں ملک کی مختلف ریاستوں اور بیرون ملک سے بھی آرڈر مل رہے ہیں۔ ہم مصنوعات کی ہوم ڈیلیوری بھی کرتے ہیں۔'' کپڑے اور ٹوپیاں کے معیار کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہماری سوزنی ٹوپیاں پشمینہ اون سے بنی ہیں، یہاں کاریگروں کا ایک چین ہے، جو ہمارے پاس کام کرتے ہے۔ کچھ سوئی کا کام کرتے ہیں، کچھ اس کو رنگ دیتے ہیں جب کہ ہم ڈیزائن کرتے ہیں۔ آخر میں، ایک درزی پورے آرٹ ورک کی ٹوپیاں بناتا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم نے اپنی دکان پر خواتین کے لیے بیریٹ ٹوپیاں بھی رکھ دی ہیں۔ اویس کے مطابق یہ ٹوپیاں 3500 سے 10000 روپے کے درمیان دستیاب ہیں۔ قیمتیں ڈیزائن اور حسب ضرورت پر منحصر ہوتی ہیں۔ نارمل رینج 3500 سے 10000 روپے تک ہے لیکن قیمتیں اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کیپس بھی بنا سکتے ہیں جو 15 دنوں میں دستیاب کئے جاتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Kangri Still Most Popular ٹیکنالوجی کی انقلابی تبدیلیوں کے باوجود "کانگڑی" کی بادشاہت برقرار

Last Updated : Dec 3, 2022, 5:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details