چینئی: محکمہ داخلہ، انسداد منشیات اور ایکسائز کی طرف سے اتوار کے روز جاری ہونے والی ریلیز میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ آن لائن جوئے پر پابندی لگانے اور ریگولیٹ کرنے کی ضرورت کے بارے میں حکومت کے ساتھ اپنی رائے شیئر کریں۔ واضح رہے کہ سیاسی پارٹیوں کے رہنما، ماہرین نفسیات، سماجی کارکنان وغیرہ آن لائن گیمز اور جوئے بازی کی لت کے برے اثرات کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔
ماضی قریب میں آن لائن جوئے وغیرہ کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصان کے پاداش میں تقریباً 20 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ریاستی حکومت نے آن لائن گیمنگ اور دیگر کئی سماجی برائیوں کی وجہ سے لوگوں کی موت کا نوٹس لیا ہے۔ بہت سے ممالک میں آن لائن گیمز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا قانون موجود ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) کے چندرو کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو آن لائن گیمز پر پابندی لگانے پر حکومت کو اپنی رپورٹ دے گی۔