کولگام کی ساکن ایک خاتون جوزی جان زوجہ ہلال احمد شان نے کولگام پولیس سے مددکے لئے تھانہ دیوسر رجوع کیا۔ اسے طبی امداد کی اشد ضرورت تھی جس کے بعد اسے ضلعی اسپتال کولگام منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس خاتون کو اس کے شوہر نے شدید زدوکوب کیا جس کے بعد وہ زخمی ہوگئی اور مدد کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔