شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے اجس سوناواری علاقے میں گذشتہ شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ مزدور کو ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے سودنارہ اجس سوناواری میں بہار سے تعلق رکھنے والے محمد امریز کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر سرینگر لے جانے کا مشورہ دیا تاہم سرینگرل منتقلی کے دوران راستہ میں ہی امریز نے دم توڑ دیا۔
بانڈی پورہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک اور غیرمقامی مزدور کو گولی مارکر ہلاک کردیا یہ بھی پڑھیں:کولگام: غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ دو ہلاک ایک زخمی
ذرائع نے بتایا کہ غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرے کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ مہلوک غیرمقامی مزدور تھا جو یہاں بستر بنانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے مہلوک مزدور کی شناخت محمد امریز ولد محمد جلیل ساکنہ بیسر بہار کے طور پر کی ہے۔
بانڈی پورہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک اور غیرمقامی مزدور کو گولی مارکر ہلاک کردیا
اس سے قبل بھی جموں و کشمیر میں غیرمقامی مزدوروں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے متعدد حملے کئے گئے جن میں کئی مزدور ہلاک ہوگئے۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور غیرمقامی افراد کی حفاظت کےلیے سیکوریٹی فورسس کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بانڈی پورہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک اور غیرمقامی مزدور کو گولی مارکر ہلاک کردیا