اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہاتھرس واقعہ کے کلیدی ملزم پر ایک لاکھ کا انعام

اترپردیش میں ہاتھرس کے ساسنی علاقے کے گاؤں نوجل پور میں ایک کسان کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم گورو سونگرا پر پولیس نے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Mar 3, 2021, 2:27 PM IST

ہاتھرس واقعہ کے کلیدی ملزم پر ایک لاکھ کا انعام
ہاتھرس واقعہ کے کلیدی ملزم پر ایک لاکھ کا انعام

پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان پر بھی فی کس 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہاتھرس واقعہ کے کلیدی ملزم پر ایک لاکھ کا انعام

گذشتہ پیر کے روز کھیت میں آلو کی کھدائی کروارہے ایک کسان کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تقریباً ڈھائی سال پہلے کسان نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں گورو نے اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ اب گورو اس مقدمے کو واپس لینے اور اس کی چھوٹی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔

مقتول کی بیٹی نے چار نامزد سمیت چھ افراد کے خلاف پولیس شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر معاملہ درج کر کے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بقیہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ منگل کے روز کسان کے مشتعل خاندان نے قتل کے ملزمین کی گرفتاری ہونے تک لاش کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حکام نے سمجھا بجھا کر کسی طرح ان کو راضی کیا۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ گورو سینگرا کو سماج وادی پارٹی کا لیڈر بتایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details