حیدرآباد:تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ ضلع کے ایلندو علاقہ میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آٹو ٹرالی نے بائیک کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ کے سبب بائیک پر سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمی کو کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا تاہم اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ مہلوک شخص کی شناخت ڈی ایس پی کے گن مین کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ One killed in road accident in telangana
- مزید پڑھیں:۔Road Accident: سڑک حادثہ تین افراد ہلاک، چھ زخمی