اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Drinking Water For School Children دنیا میں ہر تین میں سے ایک بچے کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، اقوام متحدہ - یونیسکو کی ایک نئی رپورٹ

اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تقریباً تین میں سے ایک اسکول کو پینے کے پانی کے بہتر ذریعہ تک رسائی نہیں ہے۔

دنیا میں ہر تین میں سے ایک بچے کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، اقوام متحدہ
دنیا میں ہر تین میں سے ایک بچے کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، اقوام متحدہ

By

Published : Feb 9, 2023, 5:43 PM IST

پیرس:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہر تین میں سے ایک بچے کو اسکول میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، جس سے ان کی صحت اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تقریباً تین میں سے ایک اسکول کو پینے کے پانی کے بہتر ذریعہ تک رسائی نہیں ہے۔ ایجنسی نے پایا "پوری دنیا میں تین میں سے ایک اسکول میں بنیادی صفائی ستھرائی نہیں ہے، یعنی بیت الخلا اور سیوریج کا نظام، جب کہ تقریباً نصف اسکولوں میں پانی اور صابن سے ہاتھ دھونے تک رسائی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UN On Anti-Muslim hatred دنیا بھر میں نسل پرستی،عدم برداشت، مسلم دشمنی بڑھتی دیکھ رہے ہیں، یو این سیکریٹری جنرل

اسکول کی صحت اور غذائیت کی ماہر ایملی سیڈنر نے کہا کہ پینے کا صاف پانی اور ہاتھ دھونے کی سہولیات بچوں کو کووڈ-19 جیسی بیماریوں سے بچانے کے لیے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے بغیر اسکول کے بچے کے لئے کھانا نہیں بنا سکتے ہیں، جو بچوں کی غذائی قلت کا باعث بنتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بہتے پانی اور صابن کی کمی بھی ان لڑکیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جو "اپنے ماہواری کے دوران اسکول نہیں جاسکتی ہیں۔"

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details