اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ویکسین کی قلت کے سبب سو ٹیکہ کاری مراکز کو بند کرنا پڑا: منیش سسودیا - vaccine shortage in delhi

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ ویکسین کی قلت کے سبب آج دہلی کے 17 اسکولوں میں سو ٹیکہ کاری مراکز کو بند کرنا پڑا۔

ویکسین کی قلت کے سبب سو ٹیکہ کاری مراکز کو بند کرنا پڑا: منیش سسوڈیا
ویکسین کی قلت کے سبب سو ٹیکہ کاری مراکز کو بند کرنا پڑا: منیش سسوڈیا

By

Published : May 12, 2021, 8:24 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کی قلت کے سبب دہلی کے 17 اسکولوں میں 100 مراکز کو بند کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ویکسین کی کمی کی یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے وقت میں بھی ہمارے نوجوان لگاتار مرتے رہیں گے۔

ویکسین کی قلت کے سبب سو ٹیکہ کاری مراکز کو بند کرنا پڑا: منیش سسوڈیا

انہوں نے مرکزی حکومت سے ویکسین کے لیے گلوبل ٹینڈر نکالنے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت دیگر دوا ساز کمپنیوں کو ویکسین کا فارمولہ سونپ کر ملک میں ویکسین کی پیداوار بڑھانے کے لیے فوری اقدام کرے۔

نائب وزیر اعلی نے منگل کے روز کوویکسین کی کمپنی کی طرف سے موصول ہونے والے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے دہلی حکومت کو ویکسین فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کوویکسین کے خط کے مطابق مرکزی حکومت کی طرف سے تعینات عہدیداروں کی اجازت کے بغیر یہ ویکسین دہلی حکومت کو دستیاب نہیں کی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details