نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس زیورات کی دکانوں سے چوری کرنے والے ایرانی گینگ کا پردہ فاش کیا ہے، پولیس نے اس گینگ کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے۔ 14 جون کو نوئیڈا کی اٹا مارکیٹ کی ایک جیولری کی دکان سے 20 لاکھ مالیت کے زیورات کی چوری کی واردات کو انجام دیا تھا ۔ گینگ کے دو افراد فرار ہیں جن کی تلاش میں پولیس مصروف ہے۔ Twenty lakh jewellery theft in Noida
معلومات دیتے ہوئے نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ 14 جون کو ہوئی چوری کے بعد پولیس سی سی ٹی وی کی بنیاد پر چوروں کی تلاش کر رہی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ یہ گینگ پھر سے نوئیڈا سیکٹر-27 اندرا مارکیٹ میں چوری کی واردات کو انجام دینے جا رہا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر گینگ کے رکن نجف علی عرف کالے ایرانی کو گرفتار کر لیا۔'
نوئیڈا میں زیورات کی چوری کے الزام میں ایک گرفتار اسی دوران کالے ایرانی کا بیٹا اور گینگ کے دو رکن پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ان کی تلاش میں ہے۔ درحقیقت گرفتار چور کالے اور اس کا ٹولہ چوری کی واردات کو انجام دینے کے لیے ایسا علاقہ تلاش کرتے تھے جہاں بھیڑ زیادہ ہوتی ہے اور چوری کے بعد وہ آسانی سے بھیڑ میں گھس کر خود کو بچا لیتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ اس نے تین دن تک ریکی کرنے کے بعد 14 جون کو سیکٹر 27 اٹا مارکیٹ میں واقع کامکھیا جیولرز میں دکان کے مالک کی توجہ مبذول کراتے ہوئے 20 لاکھ کی چوری کی واردات کی۔'
یہ بھی پڑھیں:Gang of Thieves Busted: چوری کرنے والے گینگ کا پردہ فاش، دو افراد گرفتار
مزید معلومات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ 'یہ گینگ چوری کرنے کے بعد چوری شدہ سونا پگھلا کر اسے بسکٹ کی شکل دے دیتا تھا۔ تاکہ پکڑے جانے پر زیورات کی شناخت نہ ہو سکے۔ ملزمان کے قبضے سے سونے کا 380 گرام سامان بشمول سیکٹر 27 اٹا مارکیٹ سے چوری کیا گیا 160 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش کالے نے بتایا کہ باقی سونا اس کے بیٹے حیدر علی اور اس کے ساتھی سرتاج کا تھا۔'