ممبئی: ممبئی پولیس نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سیکورٹی کی مبینہ خلاف ورزی کے واقعہ کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ہیمنت پوار کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوار نے خود کو آندھرا پردیش کے ایک ایم پی کے پی اے کے طور پر متعارف کرایا تھا اور شاہ کے حالیہ ممبئی دورے کے دوران وزارت داخلہ کا شناختی کارڈ لے کر جا رہا تھا۔ انہیں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہوں کے باہر بھی دیکھا گیا۔ ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ Amit Shah Security Breach
Amit Shah Security Breach امیت شاہ کی سیکورٹی میں لاپرواہی، ملزم گرفتار
حال ہی میں ممبئی کا دورہ کرنے والے وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک مشکوک شخص کو شاہ کے گرد گھنٹوں گھومتے دیکھا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ Amit Shah Security Breach
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزارت کے ایک عہدیدار نے پوار کو سیاست دانوں کے گرد منڈلاتے ہوئے دیکھا تھا۔ جب اس سے اس کی شناخت کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ آندھرا کے ایک رکن اسمبلی کا پی اے ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے کہاکہ 'پوار نے ایم ایچ اے کا ربن پہن رکھا تھا اور اس لیے کسی کو اس پر شک نہیں ہوا۔ تاہم شک ہونے پر وزارت کے حکام نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے پوار کا پتا لگایا اور واقعہ کے تین گھنٹے کے اندر اسے گرفتار کرلیا۔
ملزم کو گریگاؤں کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے پانچ دن کی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس اس شخص سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم مرکزی وزیر داخلہ کے ارد گرد کس نیت سے گھوم رہا تھا۔