شبنم کا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے معاملے میں جب ہم نے امروہہ ضلع عدالت میں سرکاری وکیل مہاویر سنگھ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ 'رامپور جیل انتظامیہ سے پتہ چلا ہے کہ شبنم نے رامپور جیل سے گورنر کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو دوبارہ رحم کی عرضی بھیجی ہے جس پر وکیل کا کہنا ہے کہ اب گورنر کے ذریعہ عرضی صدر جمہوریہ کو بھیجی جائے گی، اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا'۔
باون کھیڑی قتل کیس: شبنم کی پھانسی کی سزا مؤخر - کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا
امروہہ کے باون کھیڑی قتل کیس کی قصوروار شبنم کی دوسری رحم کی درخواست گورنر تک پہنچ گئی ہے جس کی تصدیق امروہہ کے سرکای وکیل مہاویر سنگھ نے کی ہے۔ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ رحم کی درخواست پر فیصلہ آنے تک ان کی پھانسی مؤخر رہے گی۔
shabnam case: hanging penalty delayed
شبنم کی جانب سے دی گئی رحم کی دوسری درخواست کی وجہ سے اس کی پھانسی مؤخر رہے گی۔ مزید یہ کہ دوسری رحم کی درخواست پر کیا فیصلہ لیا جاتا ہے یہ بھی دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ آیا صدر جمہوریہ شبنم کی درخواست قبول کرتے ہیں یا پھر سزا برقرار رکھتے ہیں۔
Last Updated : Feb 23, 2021, 7:23 PM IST