سری نگر: نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز غلام نبی آزاد کے کانگریس سے استعفیٰ کو پارٹی کے لئے ناتلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عظیم پرانی پارٹی کو پھٹتے دیکھنا افسوس اور خوفناک ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "طویل عرصے سے یہ افواہیں چل رہی تھیں لیکن یہ کانگریس کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ عمر نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے والے شاید سب سے سینئر رہنما کا استعفیٰ خط پڑھ کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔ بھارت کی عظیم پرانی پارٹی کو پھٹتے دیکھنا افسوسناک اور خوفناک ہے۔Omar Abdullah on Azad's Resignation
Omar Abdullah on Azad's Resignation عمر عبداللہ نے غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کو کانگریس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا - غلام نبی آزاد کا کانگریس سے استعفیٰ
نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ طویل عرصے سے یہ افواہیں چل رہی تھیں لیکن یہ کانگریس کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ بھارت کی عظیم پرانی پارٹی کو برباد ہوتے دیکھنا افسوسناک اور خوفناک ہے۔ Omar Abdullah on Azad's Resignation
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف رہے گانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کانگریس کے سبھی عہدوں سے آج استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اقدام کانگریس کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے پانچ صفحات پر مشتمل خط میں آزاد نے کہا ہے کہ انکے لئے یہ انتہائی افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس سے اپنی نصف صدی پرانی وابستگی کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts غلام نبی کانگریس کے عہدوں سے ہوئے ’آزاد‘، راہل گاندھی کو لتاڑا