نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو ملک کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ برلا نے ٹویٹر پر لکھا، "جدید بھارت کے معمار، مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔" انہوں نے کہا کہ ان کی (سردار پٹیل) زندگی ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ہر ہندوستانی کو کام کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔Sardar Vallabhbhai Patel Death Anniversary
اوم برلا کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی وزراء نے بھی ٹویٹر کے ذریعہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، 'سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر میرا خراج عقیدت۔ ایک دوراندیش لیڈر، پرعزم سماجی مصلح اور ایک سرشار قوم پرست کی وراثت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
مرکزی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال نے ٹوئٹ کیا، ملک کومتحد کرنے والے، بھارت کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ ان کی زندگی، نظریات اور افکار ہمیں تمام شعبوں میں متاثر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، "انتہائی احترام کے ساتھ، متحد کرنے والے بھارت کے عظیم شخص اور ہمارے لئے مشعل راہ سردار پٹیل جی کوہم ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔"
Sardar Vallabhbhai Patel Death Anniversary اوم برلا سمیت دیگر لیڈران نے سردار ولبھ بھائی پیٹل کو خراج عقیدت پیش کیا - ملک کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو ملک کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Sardar Vallabhbhai Patel Death Anniversary
Etv Bharat