اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضعیف خاتون گھر واپس پہنچی - lost women in delhi

نوئیڈا میں 31 جنوری کو راستہ بھٹک جانے والی ضعیف خاتون اپنے گھر واپس پہنچ گئی ہیں۔ یہ خاتون قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہیں اور لکھنا پڑھنا بھی نہیں جانتی ہیں۔

راستہ بھٹک جانے والی ضعیف خاتون دوبارہ رشتہ داروں میں واپس
راستہ بھٹک جانے والی ضعیف خاتون دوبارہ رشتہ داروں میں واپس

By

Published : Feb 16, 2021, 7:56 PM IST

کیلاشی دیوی نامی ضعیف خاتون 31 جنوری کے روز گھر سے سیر کرنے کے لیے نکلیں لیکن وہ اپنے گھر کا راستہ بھول گئیں۔

راستہ بھٹک جانے والی ضعیف خاتون دوبارہ رشتہ داروں میں واپس

وہ اشاروں کنایوں میں لوگوں کو اپنی باتیں سمجھانے کی کوشش کرتیں لیکن کوئی بھی سمجھ نہیں سکا۔ انہیں ناری نکیتن میں داخل کروانے کی کوشش کی گئی لیکن وہاں انہیں لینے سے انکار کردیا گیا۔ کوئی بھی انہیں لینے کو تیار نہیں ہوا۔

مقامی سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے راگھویندر دوبے اور ایس پرجا پتی نے دیگر لوگوں کے تعاون سے میٹرو کے پلر نمبر 25 نیٹھاری کے نیچے ان کے لیے نیا ٹھکانہ بنا دیا۔ کھانے پینے اور رہنے کا سامان مہیا کرا دیا گیا۔ ضعیف خاتون اپنوں کی یاد میں روتی رہتیں اور لوگوں میں اپنوں کو تلاش کرتیں۔

ان کے اہل خانہ نے انہیں ایک اخبار کے اشتہار کی مدد سے تلاش کیا اور دہلی پولیس کے ساتھ نیٹھاری آئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

ضعیفہ کے داماد کاشی رام نے بتایا کہ وہ تری لوک پوری دہلی میں کنبے کے ساتھ رہتی ہیں۔ ماتا جی علاج کے لئے اتر پردیش کے سنت کبیر نگر ضلع سے یہاں آئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن وہ سیر کے لئے نکلیں اور راستہ بھٹک گئیں اور یہاں پہنچ گئیں۔ ماں کا نام کیلاشی دیوی ہے۔ دہلی میں گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی۔ نوئیڈا میں رہنے والے ایک رشتہ دار نے ایک اخبار کی کٹنگ بھیجا تو انہیں معلوم ہوا کہ ماتا جی میٹرو کے پلر نمبر 25 کے قریب نیٹھاری میں ہیں۔ انہوں نے ضعیفہ کی دیکھ بھال کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details