اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi on Gujarat Old Pension حکومت بنی تو گجرات میں پرانی پنشن بحال ہوگی

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی گجرات میں حکومت بناتی ہے تو وہاں پرانی پنشن کو بحال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرانی پنشن ہم نے راجستھان، چھتیس گڑھ میں بحال کی۔ اب گجرات میں بھی کانگریس کی حکومت آئے گی تو پرانی پنشن لائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 20, 2022, 7:26 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی گجرات میں حکومت بناتی ہے تو وہاں پرانی پنشن بحال کر دی جائے گی۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں پرانی پنشن بحال کر دی ہے اور اب اگر وہ گجرات اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرتے ہیں اور وہاں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ملازمین کی پرانی پنشن بحال ہو جائے گی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'ملک کو مضبوط کرنے والے سرکاری ملازمین کا یہ حق ہے۔ پرانی پنشن ہم نے راجستھان، چھتیس گڑھ میں بحال کی۔ اب گجرات میں بھی کانگریس کی حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Kejriwal On Gujarat Govt عآپ حکومت گجرات کو بدعنوانی اور خوف سے پاک حکمرانی دے گی، کیجریوال



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details