نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگر کی رہنے والی مبشرہ شمیم نے انڈین اسکول سرٹیفکیٹ کلاس 12 کے امتحان میں 99.25 فیصد نمبرات حاصل کر کے دہلی میں اول مقام حاصل کیا۔ سدھی مشرا، جینت کپور اور انیشا واہی 98 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ خوشی کٹاریہ نے 97.25 فیصد کے ساتھ قومی دارالحکومت دہلی میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ CISCE Declares ISC Class 12 Result 2022
کونسل فار انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن (سی آئی ایس سی ای) کے ذریعہ منعقدہ امتحان میں دہلی سے 19 لڑکیوں سمیت کل 181 امیدواروں نے شرکت کی۔ تمام طلبا نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ امتحانات 49 تحریری مضامین میں منعقد ہوئے، جن میں سے 12 بھارتی زبانیں، پانچ غیر ملکی اور دو کلاسیکی زبانیں تھیں۔
دو شیڈول کاسٹ، دو شیڈول ٹرائب اور سات دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے امیدواروں نے امتحان دیا اور ان میں سے سبھی نے کامیابی حاصل کی۔ ان میں سے پانچ طلبہ کا تعلق فرینک انتھونی پبلک اسکول سے ہے۔ سی آئی ایس سی ای نے اتوار کو آئی سی ایس 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں 18 امیدواروں نے %99.75 کے ساتھ ٹاپ رینک حاصل کیا۔