اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Son Of Priest Shot Dead: مندر کے سامنے پجاری کے بیٹے کا قتل - پجاری کے بیٹے پر فائرنگ

اڈیشہ کے مشہور جگن ناتھ مندر کے پجاری کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔ مندر سے 20 میٹر کے فاصلے پر بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے شیورام پر گولی چلادی جس کے سبب موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ Son Of Priest Shot Dead In Puri

مندر کے سامنے پجاری کے بیٹے کا قتل
مندر کے سامنے پجاری کے بیٹے کا قتل

By

Published : May 25, 2022, 2:10 PM IST

پوری:ریاست اوڈیشہ کے ضلع پوری کے جگن ناتھ مندر کے سامنے واقع تاریخی ایمار مٹھ کے پاس منگل کی رات ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت شیورام پاترا کے طور پر کی گئی، جو ہرچندی تلوچا شاہی کے ایک مندر کے پجاری کا بیٹا تھا۔ معلومات کے مطابق پوری جگن ناتھ مندر کے سنگھ دوار (مین گیٹ) سے صرف 20 میٹر کے فاصلے پر بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے شیورام پر گولی چلادی جس کے سبب موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ Son of Puri priest shot dead in front of Jagannath Temple

پوری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کنور وشال سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر ایک ایمبولینس کو بلایا اور زخمی شخص کو پوری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ کلیدی ملزم کی شناخت چندن باریک کے طور پر کی گئی ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ کلیدی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قتل کے پیچھے ذاتی دشمنی کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details