پنجاب میں پھگواڑا کے رکن اسمبلی بلوندر سنگھ دھالی وال کے خلاف سوشل میڈیا میں ایک قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے الزام میں کانگریس کے ہی دو باغی رہنماؤں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ Objectionable Post Against Congress MLA
خواتین کانگریس کارکنان نے ریاستی سکریٹری میناکشی ورما کی قیادت میں کل رات پھگواڑا پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دیا جس کے بعد سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دائما ہریش کی ہدایت پر صبح قریب پونے تین بجے ایف آئی آر درج کی گئی۔
مزید پڑھیں:۔سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار