اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

OBC Bill: او بی سی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

لوک سبھا نے منگل کےروز ریاستوں کو دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی فہرست بنانے کااختیار دینے سے متعلق 105 واں آئینی ترمیمی بل 385 ووٹوں سے منظور کیا۔

او بی سی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور
او بی سی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

By

Published : Aug 10, 2021, 10:56 PM IST

لوک سبھا میں تقریبا ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار کے جواب دین کے بعد، ایوان نے اس ترمیمی بل کو تقریبا دو گھنٹے کی کارروائی میں صفر ووٹ کے مقابلے 385 ووٹوں سے منظور کیا۔

اس بل کو منظورکرنے سے پہلے اس کا نام بدل کر آئین (105 ویں ترمیم) بل کر دیا گیا۔بحث کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد ریاستوں کو ریاستی حکومت کی فہرست کے مطابق او بی سی کمیونٹی کے لوگوں کو تعلیم، نوکریاں اور فلاحی اسکیمیں فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

Ujjwala Yojana: ایک کروڑ خواتین کو مفت گیس کنکشن، پی ایم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ او بی سی کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت کی پالیسی اور نیت دونوں واضح ہیں۔ سال 2018 میں 102 ویں ترمیم کے وقت، سب نے اس کی حمایت کی تھی۔ اس بل کے ذریعے ریاستوں کے جو اختیارات ختم ہوگئے تھے ان کو بحال کیا گيا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details