اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز - جان ہاپکن یونیورسٹی

دنیا بھر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں 3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 5,62,526افراد فوت ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز

By

Published : Mar 29, 2021, 6:28 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 12کروڑ 78لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی وبا سے مرنے والے افراد کی تعدد 28لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے شفا حاصل کرنے والوں تعداد 10کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جان ہاپکن یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افرد کی تعداد 12کروڑ 78لاکھ 69ہزار 879کو پہنچ چکی ہے۔ جبکہ اس وائرس کی زد میں آکر 27,97,677افراد فوت ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وائرس سے 10,30,65,743افراد شفا یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں 3کروڑ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں 2کروڑ 34لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

اموات کی شرح میں بھی امریکہ سرفہرست ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5لاکھ 62ہزار 526پہنچ چکی ہے۔

امریکہ کے بعد برازیل میں 1,25,34,688متاثر ہو چکے ہیں جبکہ بھارت میں 1,20,39,644افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

برازیل میں 3,12,299جبکہ بھارت میں 1,61,881افراد مہلک وائرس کی زد میں آکر فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details