دنیا میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اس وبا سے آج تک 29.86 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس سے 13.91 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں ہے اس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 96 لاکھ 92 ہزار 704 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 86 ہزار 553 ہوگئ ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 79 لاکھ 5 ہزار 295 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ چھ ہزار 926 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 11 کروڑ 87 لاکھ 51 ہزار 107 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 993 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار 139 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے امریکہ میں 68 لاکھ 74 ہزار 166 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 759 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 کروڑ 47 لاکھ 70 ہزار 980 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 74 ہزار 335 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 65 ہزار 954 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 58 ہزار 93 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات ایک لاکھ 73 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 51 لاکھ 87 ہزار 879 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات ایک لاکھ چار ہزار 398 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 75 ہزار 153 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 191 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 80 ہزار 976 ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 35 ہزار 31 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 40 لاکھ 86 ہزار 957 ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 937 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 26 ہزار 156 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 76 ہزار 882 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 96 ہزار 685 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 141 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 30 لاکھ 95 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔