اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ - بھارت کورونا کی خبر

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی آنے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

number-of-corona-patients-increased-in-india
ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Nov 22, 2020, 2:18 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں 1215 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 4,40,962 ہوگئی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے فعال معاملوں میں مسلسل کمی آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہفتے کو 4047 کی کمی آئی تھی ۔اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.95 لاکھ کو پار کر گئے ہیں لیکن راحت کی بات ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحت یابی کی شرح بڑھ کر 93.69 پر آگئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 45,209 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 90.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 43,493 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 85 لاکھ کو پار کرکے 85.21 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 501 اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 1,33,227 ہوگئی ہے۔

ملک میں فعال معاملوں کی شرح 4.85 فیصد جبکہ شرح اموات بھی 1.46 فیصد پر بنی ہوئی ہے۔

24 گھنٹے کے دوران فعال معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ مہاراشٹر میں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں 1610 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 80,878 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس دوران 62 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 46,573 ہوگئی ہے، وہیں ابھی تک 16.47 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details