این پی پی اے نے ووک ہارٹ کے 'انسولین ہیومین انجیکشن، 200 آئی یو/ ایم ایل ' اور '70 فیصد آئسوفین انسولین ہیومن سسپینشن پلس 30 فیصد انسولین ہیومین انجیکشن 200 آئی یو/ ایم ایل'کی خوردہ قیمت 106.65 روپے فی ایم ایل (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) اور میسرز ٹورینٹ فارماسیوٹیکل لمیٹڈ کی' پراسوگوریل ہائیڈروکلورائڈ 10 ملی گرام (فلم کوٹڈ) کے علاوہ اسپرین 75 ملی گرام (انٹریک کوٹڈ) کیپسول' کی قیمت 20.16 روپے فی کیپسول (جی ایس ٹی کو چھوڑ کر) مقرر کی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 17.03.2021 سے نافذ ہوگئی ہیں۔ دونوں ادویات بالترتیب 132.50 روپے فی ملی لیٹر اور 27.26 روپے فی کیپسول ایم آر پی پر فروخت ہورہی تھیں۔ اس قیمت پر قابو پانے کے ساتھ، این پی پی اے نے عوام کو مناسب قیمت پر ادویات کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
این پی پی اے نے دیسی سطح پر تحقیق اور ترقی کے ذریعہ تیار کردہ نئے منشیات کی فراہمی کے نظام کے لئے، ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او) 2013 کے پیرا 32 کے تحت متعلقہ کمپنیوں کو مذکورہ فارمولیشن کے لئے پانچ سال کی مدت کےلئے قیمت طے کرنے کی رعایت دی تھی۔اس رعایت کی مدت کے دوران پرائس کنٹرول نافذ نہیں تھا۔