انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے اتر پردیش میں جدید ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ایک نیا ایل پی جی سلنڈر لانچ کیا۔ اب اتر پردیش کے لوگ بھی اس سلنڈر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ آئی او سی نے اس سلنڈر کو ایل پی جی کمپوزٹ سلنڈر کا نام دیا ہے۔ اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے پہلا کنکشن حاصل کرکے اترپردیش میں اس کمپوزٹ سلنڈر کا آغاز کیا۔
انڈین آئل کارپوریشن نے عام سلنڈروں سے زیادہ مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے 3 پرتوں میں کمپوزٹ سلنڈر تیار کیے ہیں۔ سلنڈر بلیو مولڈڈ ہائی ڈینسٹی پولی تھیلین (ایچ ڈی پی ای) اندرونی پرت سے بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی فسادات: عشرت جہاں کی ضمانتی عرضی پر سماعت ملتوی
نیا کمپوزٹ سلنڈر کیسے حاصل کریں:
ایک عام سلنڈر کے بدلے ایک کمپوزٹ سلنڈر لے سکتے ہیں۔ آپ کو متبادل کے لیے سیکورٹی کے پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ یہ سلنڈر 10 اور 5 کلو میں دستیاب ہے۔ 10 کلو کمپوزٹ سلنڈر کے لیے سیکورٹی رقم 3 ہزار 350 روپے ہے اور 5 کلو کمپوزٹ سلنڈر کے لیے آپ کو 2 ہزار 150 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ 10 کلو والا کم کمپوزٹ سلنڈر صرف گھریلو غیر سبسڈی والے زمرے کے لیے دستیاب ہوگا اور 5 کلو کم کمپوزٹ سلینڈر گھریلو غیر سبسڈی والے زمرے کے تحت فری ٹریڈ ایل پی جی سے دستیاب ہوگا۔