اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Novel Protest میٹرو میں بھیک مانگ کر بے روزگاری کے خلاف احتجاج - BJP men go begging in Hyderabad metro

حیدرآباد کی میٹرو ٹرین میں بی جے پی کارکنان نے گریجویٹس کے لباس میں ملبوس ہوکر بے روزگاری کے خلاف ایک انوکھا احتجاج کیا۔ Novel Protest In Hyderabad Metro

میٹرو میں بھیک مانگ کر بے روزگاری کے خلاف احتجاج
میٹرو میں بھیک مانگ کر بے روزگاری کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 18, 2022, 12:43 PM IST

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی میٹرو ٹرین میں بی جے پی کارکنان نے بے روزگاری کے خلاف ایک انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے میٹرو ٹرین کے اندر اپنے ہاتھوں میں برتن لیکر لوگوں سے بھیک مانگ کر بےروگاری کے خلاف احتجاج درج کرایا۔ بی جے پی میڈچل ضلع سکریٹری اے وجیتھ ورما کی قیادت میں بی جے پی کارکنان گریجویٹس کے لباس میں ملبوس ہوکر میٹرو ٹرین میں بھیک مانگنے والے پیالے لیکر مسافروں کے پاس پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے خود کو'گریجویٹ بھکاری' کہا۔ اس دوران وہ ریاست میں بے روزگاری کو اجاگر کرنے والے پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) حکومت کو تمام تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو بے روزگاری الاؤنس دینے کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکامی کی بھی یاد دلائی۔Novel protest: BJP men go begging in Hyderabad metro

مزید پڑھیں:۔بے روزگاری کے خلاف احتجاج

بی جے پی کارکنان نے کہا کہ انہوں نے مسافروں کو بے روزگاروں کو درپیش مسائل کی وضاحت کی اور بتایا کہ کس طرح کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت والی بی آر ایس حکومت نے تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔ کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے احتجاج کا مذاق اڑایا اور پارٹی کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ یاد دلایا۔ وہیں کانگریس پارٹی نے کہا کہ بی جے پی رہنما بے شرمی سے گریجویٹ لباس پہن کر اور بھیک مانگ کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام بی جے پی اور بی آر ایس کی دھوکہ دہی کی چالوں کو سمجھتے ہیں اور انہیں مناسب سبق سکھائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details