اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Disqualified پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہونے کے بعد اب راہل گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس - Notice to Vacate Government Bungalow

لوک سبھا کی رکنیت سے محروم کیے جانے کے بعد راہل گاندھی کو اب سرکاری بنگلہ بھی خالی کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی نے راہل گاندھی کو نوٹس بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہی لوک سبھا سکریٹریٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ اس فیصلے کے بعد راہل کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس
سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

By

Published : Mar 27, 2023, 6:33 PM IST

Updated : Mar 27, 2023, 7:08 PM IST

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل کی لوک سبھا سے رکنیت کے خاتمہ کے بعد اب لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی نے راہل گاندھی کو حکومت کی طرف سے الاٹ کردہ بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ گذشتہ جمعہ کو ہی لوک سبھا سکریٹریٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ تھے۔

دراصل، کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سورت کی عدالت نے مودی عرفیت معاملے میں دو سال کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کردی۔ اسپیکر نے یہ کارروائی عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت کی۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی لٹین دہلی کے 12، تغلق لین میں واقع ایک سرکاری بنگلے میں رہتے ہیں۔ یہ بنگلہ 2004 سے راہل گاندھی کے نام پر الاٹ ہے۔ انہیں یہ بنگلہ پہلی بار اس وقت ملا جب وہ 2004 میں امیٹھی سے پہلی بار ایم پی بنے تھے۔

اس نوٹس کے بعد اب راہل گاندھی کو وہ گھر خالی کرنا پڑے گا جو انہیں بطور رکن پارلیمنٹ ملا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے راہل گاندھی نے ایک ریلی میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔ ایسے میں بنگلہ خالی کرنے کے بعد راہل گاندھی کہاں جائیں گے، یہ بھی ایک بڑا سوال ہے۔راہل گاندھی 2014 سے تغلق لین 12 میں واقع ٹائپ VIII بنگلے میں رہ رہے ہیں جو کافی اچھا اور بڑا بنگلہ مانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:MP Burke statement on Rahul Gandhi راہل گاندھی کی رکنیت کے خاتمہ سے آگ بھڑکے گی، رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق

Last Updated : Mar 27, 2023, 7:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details