دہلی یونیورسٹی Delhi University کے پانچ کالجوں سے اردو مکمل طور پر ختم کیے جانے Elimination of Urdu from 5 colleges of Delhi University کی خبر ایک اردو اخبار میں شائع ہونے کے بعد قومی اقلیتی کمیشن National Minorities Commission کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو نوٹس بھیج کر کمیٹی تشکیل دینے اور 30 روز کے اندر رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
NMC Notice to Delhi University: دہلی یونیورسٹی کے 5 کالجوں سے اردو ختم کیے جانے پر قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس - دہلی یونیورسٹی کے پانچ کالجوں سے اردو مکمل طور پر ختم
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اقلیتی کمیشن National Minorities Commission نے 1992 کے ایکٹ کے تحت دہلی یونیورسٹی Delhi University کے وائس چانسلر، خالصہ کالج، لیڈی شری رام کالج، مرانڈا ہاؤس کالج اور امبیڈکر کالج کے پرنسپل اور شعبہ اردو کے سربراہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دیں اور یہ کمیٹی اگلے 30 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ کمیشن کو بھیجے۔
دہلی یونیورسٹی
دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، متعلقہ کالج اور شعبہ اردو اپنی الگ الگ انکوائری رپورٹ کمیشن کو 30 دن میں بھیجیں۔