اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

محبوبہ مفتی کے بیان میں کچھ بھی غلط نہیں: پروفیسر سوز - Saifuddin Soz on mehbooba mufti

پروفیسر سوز نے ایک بیان میں کہا کہ 'محبوبہ مفتی نے یہ کہا ہے کہ کشمیر کا جھگڑا بات چیت سے طے ہو سکتا ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے ساتھ بھی بات ہونی چاہئے، اس بیان میں کیا غلط ہے'؟

محبوبہ مفتی کے بیان میں کچھ بھی غلط نہیں: پروفیسر سوز
محبوبہ مفتی کے بیان میں کچھ بھی غلط نہیں: پروفیسر سوز

By

Published : Aug 26, 2021, 10:12 AM IST

سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ بی جے پی کے تین سینیئر وزراء سیتا رمن، مختار عباس نقوی اور انوراگ ٹھاکر نے کشمیر سے متعلق محبوبہ مفتی کے بیان کو ٹھکرا کر اپنی بے خبری اور جہالت کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'محبوبہ مفتی نے کشمیر کے جھگڑے کو حل کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے رول کا ذکر کیا ہے جو ایک سچائی ہے'۔

پروفیسر سوز نے جاری ایک بیان میں کہا کہ 'محبوبہ مفتی نے یہ کہا ہے کہ کشمیر کا جھگڑا بات چیت سے طے ہو سکتا ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے ساتھ بھی بات ہونی چاہئے'۔

انہوں نے کہا: 'اس بیان میں کیا غلط ہے؟ کیا ساری دنیا نے پاکستان کو اس جھگڑے کا بنیادی فریق تسلیم نہیں کیا ہے؟ کیا پاکستان کو بحیثیت فریق اقوام متحدہ نے تسلیم نہیں کیا ہے؟'

سوز نے کہا کہ بی جے پی وزرا نے دراصل اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ واقعات نہیں بلکہ پروپگنڈا پر بھروسہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'گزشتہ سات برسوں میں بی جے پی نے ملک کو بیج دیا' محبوبہ مفتی

ان کا مزید کہنا تھا: 'کشمیر کا جھگڑا حل کرنے کی صحیح تجویز یہی ہے کہ بات چیت کا دروازہ کھولا جانا چاہئے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے علاوہ پاکستان سے بھی بات ہونی چاہئے۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details