نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بدھ کے روز کہا کہ نابالغ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں علم ہونے کے باوجود فوری اور مناسب شکایت درج نہ کرانا، سنگین جرم ہے اور قصورواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ جسٹس اجے رستوگی اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے 2019 میں مہاراشٹر کے چندر پور کے ایک اسکول میں قبائلی برادری کی 17 نابالغہ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف حکومت مہاراشٹر کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ جنسی زیادتی کے بارے میں علم ہونے کے باوجود بچوں کی شکایت نہ کرنا پاکسو کے تحت جرم تصور کیا جائے گا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ذریعہ ملزم ڈاکٹر کے خلاف شروع کی گئی فوجداری کارروائی کو منسوخ کرنا مناسب نہیں ہے۔ حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے علاج کے لیے تعینات ڈاکٹر پاروتی کو لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا علم تھا، لیکن انھوں نے متعلقہ حکام سے شکایت نہیں کی۔ جنسی زیادتی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کلاس III اور V میں زیر تعلیم لڑکیوں کو بیمار ہونے کے بعد جنرل اسپتال لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں: