رام ناتھ کووند نے صدر کے طور پر اپنی مدت کار ختم ہونے سے قبل اتوار کی شام قوم سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے دستور اپنائے جانے سے ایک دن پہلے آئین اسمبلی میں اپنے اختتامی کلمات میں، جمہوریت کے سماجی اور سیاسی جہتوں کے درمیان فرق کو واضح کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں صرف سیاسی جمہوریت سے مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ سبکدوش ہونے والے صدر نے بابا صاحب کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'میں آپ سب کے ساتھ ان کے الفاظ شیئر کرتا ہوں۔ ہمیں اپنی سیاسی جمہوریت کو ایک سماجی جمہوریت بھی بنانا چاہیے۔'Kovind On Democracy
انہوں نے کہا کہ سیاسی جمہوریت زندہ نہیں رہ سکتی اگر وہ سماجی جمہوریت پر مبنی نہ ہو۔ سوشل ڈیموکریسی سے کیا مراد ہے؟ اس کا مطلب زندگی کا ایک ایسا طریقہ ہے جو آزادی، مساوات اور بھائی چارے کو زندگی کے اصولوں کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے ان اصولوں کو تثلیث کے الگ الگ حصوں کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ ان کی تثلیث کا اصل مفہوم یہ ہے کہ ان میں کسی بھی حصے کو ایک دوسرے سے الگ کرنے پر جمہوریت کا اصل مقصد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ کووند کی مدت کارآج ختم ہو رہی ہے اوران کی جگہ نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو ملک کی 15ویں صدر کے طور پر حلف لیں گی۔