آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے جمعرات کو کہا کہ ڈیلٹا پلس سے متعلق اتنے کافی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں جس سے یہ پتہ چلے کہ یہ قسم پہلے سے زیادہ متعدی ہے یا اس سے شرح اموات زیادہ ہے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر لوگ کووڈ کی مناسبت سے طرز عمل اختیار کریں اور کووڈ۔19 کا ٹیکہ لگوائیں تو وہ ابھرنے والی نئی قسموں سے محفوظ رہیں گے۔
ڈاکٹر گلیریا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ڈیلٹا پلس سے متعلق زیادہ اعداد و شمار موجود نہیں ہیں جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ یہ زیادہ متعدی بیماری ہے، یا یہ کہ اس سے اموات زیادہ ہوتی ہیں، یا نظام مدافعت سے بچنے کے لیے اس نے کوئی اہم طریقہ کار تیار کر لیا ہے۔ اگر ہم کووڈ کی مناسبت سے طرز عمل اختیار کرتے ہیں اور ویکسین لگوا لیتے ہیں تو، ابھرنے والی مختلف قسموں سے محفوظ رہیں گے۔، "۔
یوم ڈاکٹر کے موقع پر، ایمس کے ڈائریکٹر نے ان طبی ملازمین کو بھی یاد کیا جو وبائی مرض کے دوران لوگوں کا خیال کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دیے۔