جمعہ کو کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ صرف کانگریس ہی نہیں بلکہ دوسری جماعتیں جیسے بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بھی بھارت میں انتخابات نہیں جیت رہی ہیں۔
راہل گاندھی نے نکولس برنس سے بات کی، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات - بی جے پی امیدوار کی گاڑی میں ای وی ایم
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہارورڈ کے کینیڈی اسکول میں ڈپلومیسی پروفیسر نکولس برنس سے گفتگو کی۔ انہوں نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں اور خود کو بے بس قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس ملک کے ادارہ جاتی ڈھانچے پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کا مکمل مالی اداروں اور میڈیا پر غلبہ ہے، نہ صرف کانگریس بلکہ ایس پی، بی ایس پی، این سی پی کوئی بھی انتخاب نہیں جیت رہا ہے۔ مجھے ایک ایسا میڈیا چاہئے جو آزاد ہو۔'
راہل گاندھی نے نکولس برنس سے بات کی، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے نیکولس برنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے ایک کارکن نے جو ہماری مہم چلارہا ہے، انہوں نے ایک ویڈیو بھیجی ہے جس میں بی جے پی کے ایک امیدوار اپنی گاڑی میں ای وی ایم مشینیں لے جا رہے ہیں لیکن قومی میڈیا میں کچھ نہیں دکھ رہا ہے۔