اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر کا بیٹا لوگوں کو کچلے تو آئین خطرے میں ہے: راہل

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت مسلسل غلط اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہر قدم کے ساتھ ملک کا آئین خطرے میں پڑ رہا ہے۔

Rahul gandhi
Rahul gandhi

By

Published : Oct 5, 2021, 2:13 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور واقعہ پر کہا ہے کہ اگر کسی خاتون کو ایف آئی آر کے بغیر حراست میں رکھا جاتا ہے اور ایک وزیر کا بیٹا ستیہ گرہیوں کو اپنی گاڑی سے کچلتا ہے تو یقینی طور پر ملک کا آئین خطرے میں ہے۔

منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت مسلسل غلط اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہر قدم کے ساتھ ملک کا آئین خطرے میں پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی وزیر کا بیٹا ستیہ گرہیوں کسانوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچلتا ہے تو ملک کا آئین خطرے میں ہے۔ اگر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھی اسے حراست میں نہیں لیا گیا تو ملک کا آئین خطرے میں ہے۔

انہوں نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی نظربندی کو آئین کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ ’’اگر کسی خاتون رہنما کو 30 گھنٹے تک ایف آر آئی کے بغیر حراست میں لیا جائے تو ملک کا آئین خطرے میں ہے۔ اگر کسی کو بھی متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں ہے تو ملک کا آئین خطرے میں ہے۔ اگر یہ ویڈیو کسی کو تکلیف نہیں پہنچاتی تو انسانیت بھی خطرے میں ہے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: لکھیم پور واقعہ کے بعد سڑک پر اترے کسان، بی جے پی رہنما نے دیا استعفیٰ

اس کے علاوہ راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہا کہ 'جسے حراست میں رکھا ہے، وہ ڈرتی نہیں ہے، سچی کانگریسی ہے، ہار نہیں قبول کرے گی، ستیہ گرہ رکے گا نہیں'۔

ایک دوسرے ٹویٹ میں راہل گاندھی نے لکھا کہ ''پرینکا میں جانتا ہوں تم پہچھے نہیں ہٹوگی۔تمہاری ہمت سے وہ ڈر گئے ہیں، انصاف کی اس عدم تشدد لڑائی میں ہم کسانوں کو فتح دلا کر رہیں گے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details