اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شمالی 24 پرگنہ: رہنماؤں سمیت بی جے پی کے 2000 کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل - North 24 Parganas: 2000 BJP workers, including leaders, rejoin Trinamool Congress

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں تجربہ کار سیاسی رہنماؤں سمیت بی جے پی کے 2000 کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے.

شمالی 24 پرگنہ: رہنماؤں سمیت بی جے پی کے 2000 کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل
شمالی 24 پرگنہ: رہنماؤں سمیت بی جے پی کے 2000 کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل

By

Published : Sep 12, 2021, 10:22 PM IST



مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے چار مہینے بعد بھی مختلف اضلاع سے روزانہ دل بدل کی خبریں موصول ہورہی ہے. ریاست میں دل بدل کے کھیل کے دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے. پہلے حصے میں اسمبلی انتخابات 2021 سے پہلے شھبندو ادھیکاری سمیت بیشتر رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے.

شمالی 24 پرگنہ: رہنماؤں سمیت بی جے پی کے 2000 کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل
گزشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال میں تیزی تبدیلی آئی. بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اور ان کے بیٹے ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے. الیکشن کے نتائج کے بعد دل بدل کے کھیل میں ممتا بنرجی کی حکمراں جماعت کی یہ سب سے بڑی جیت تھی. شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے وہاں مقتول بی جے پی کے رہنما منیش شکلا کے والد سمیت متعدد رہنما اور کارکنان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے. ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کی جانب سے میلن میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں رکن اسمبلی پارتھو بھومک اور رکن اسمبلی راج چکرورتی کی موجودگی میں بی جے پی کے تقریباً دو ہزار رہنما اور ورکرز ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے. دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی راج چکرورتی نے کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے لوگوں پر کوئی دباؤ نہیں تھا وہ اپنی مرضی سے ممتابنرجی کی سرپرستی میں آنے کا فیصلہ کیا. مزید پڑھیں:یوگی حکومت کے ترقیاتی اشتہار میں کولکاتا کی تصویر

بنگاؤں کے بعد بیرکپور پارلیمانی حلقے میں بی جے پی یونٹ میں زبردست شگاف پڑنے کے باوجود ریاستی صدر دلیپ گھوش اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری دونوں خاموش ہیں. ان کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details