Nomination process is underway For Up Poll: مختلف پارٹیوں کے 19 امیدوار پرچہ نامزدگی کے لیے بارہ بنکی کے نواب گنج تحصیل پہنچے - پارٹی امیدارون کے انوکھے دعوے
اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections کے لیے ضلع بارہ بنکی میں بھی پانچویں روز ضلع کی 6 اسمبلی نشست کے لیے ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور بی جے پی کے کل 19 امیدوار پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے۔ پرچہ نامزدگی کے بعد تمام امیدواروں نے اپنی فتح کا دعویٰ کیا After Nomination all Candidates Claimed Victory اور کہا کہ ان کے مقابلے میں کوئی نہیں ہے۔ ساتھ ہی امیدواروں نے ایک دوسرے پر جم کر نکتہ چینی بھی کی۔
Nomination process is underway For Up Poll
بارہ بنکی کی تمام 6 اسمبلی نشستوں کے لیے نواب گنج تحصیل میں پرچہ نامزدگی Nomination process is underway کا عمل جاری ہے۔
- کرسی اسمبلی Kursi Assembly نشست کے لیے سماجوادی پارٹی سے راکیش کمار ورما اور بی جے پی سے ساکیندر کمار ورما پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے۔
- رامنگر اسمبلی Ram Nagar Assemblyنشست سے بی ایس پی کے رام کشور شکلا، سماجوادی پارٹی سے فرید محفوظ قدوائی، بی جے پی سے شرد کمار اوستھی اور کانگریس سے گیانیش شکلا نے پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے۔
- بارہ بنکی صدر Bara Banki sadarسے بی ایس پی امیدوار ڈاکٹر وویک سنگھ، سماجوادی پارٹی سے دھرم راج سنگھ یادو، شیو سینا سے راج پرکشت سنگھ اور آزاد امیدوار انو سنگھ بھی پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے۔
- زیدپور اسمبلی Zaid Pur Assembly نشست سے بی ایس پی کی اوشا سنگھ، سماجوادی پارٹی سے گورو کمار راوت اور بی جے پی سے امبریش راوت پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے۔
- دریاباد اسمبلیDaryabad Assemblyنشست سے بی جے پی کے جگ پرساد راوت اور بی جے پی کے ستیش چندر شرما پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچے۔
- حیدرگڑھ اسمبلی Haidar Gadh Assembly نشست سے بی ایس پی کے شری چندر راوت، کانگریس سے نرملا کماری، سماجوادی پارٹی سے رام مگن راوت اور آزاد سماج پارٹی سے رام ہیت نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔